پی ایچ اے کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کی شاہراہوں پر ہارٹی کلچر کا کام شروع

لاہور (پ ر) تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹوکے احکامات پر شہر کے مختلف علاقوں کی شاہراہوں پرہارٹی کلچر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ گرین ٹاؤن، ظہورالہیٰ روڈ، نیو کیمپس، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ فیصل ٹاؤن کی گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے پھولوں کی پینری اور گھاس کی ٹرمینگ کا کام ہورہا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے ہارٹی کلچر کا کام سرانجام دیا جارہا ہے۔ بارش کے پانی کیلئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں کی صفائی، سیکورٹی اور ہارٹی کلچر کا کام روزانہ کی بنیاد پر ہورہا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.