ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی ہدایت پر چھاپہ مار کارروائیاں

ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی ہدایت پر چھاپہ مار کارروائیاں

مختلف کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ملزم شاہ حسین اور محمد توفیق بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے

ملزم شاہ حسین اور محمد توفیق کو کو سوات کے علاقے کبل سے گرفتار کیا گیا

جبکہ ملزم طارق الدین کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس پشاور اور ایف آئی اے نے مشترکہ کاروائی میں گرفتار کیا

چھاپے کے دوران ملزم شاہ حسین سے 56 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے

ملزم محمد توفیق 30 لاکھ 83 ہزار پاکستانی روپے اور غیر ملکی کرنسی کی مد میں 31450 سعودی ریال، 4055 یو اے ای درہم اور 140 کویتی دینار برآمد ہوئے

گرفتار ملزم طارق الدین سے 84 لاکھ روپے برآمد ہوئے

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے

ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں بھی برآمد کر لی گی۔

ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے

ملزم طارق الدین کے خلاف ایف آئی اے میں پہلے بھی مقدمہ درج تھا۔

Daily Askar

Comments are closed.