ملاقات میں بین الاقوامی سیاسی صورتحال اور اس کے نتیجے میں نئے ابھرنے والے علاقائی سلامتی کے چیلنجز پر تبادلہء خیال۔ ترجمان پاک فضائیہ
ملاقات میں ہوابازی اور دفاعی شعبہء جات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاکستان اور امریکہ کے مابین ہم آہنگی اور شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیئے پر عزم ہیں۔ ائیر چیف
پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ
پاک-امریکہ تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم معاملات میں باہمی اتفاق رائے پر قائم ہیں۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
امریکی سفیر کی جانب سے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی نمایاں پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کی جانب سے موجودہ قیادت کے زیر سایہ خود انحصاری کے میدان میں کی گئی شاندار پیش رفت قابلِ تحسین ہے۔ ڈونلڈ بلوم
امریکی سفیر کی جانب سے پاک فضائیہ کے تربیتی شعبے کو مزید تقویت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی۔ ترجمان پاک فضائیہ
تربیتی شعبے کوبہتر بنا کر پاک فضائیہ کے اہلکاروں کو اعلیٰ اور معیاری تربیت کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم
علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کا غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔ امریکی سفیر
ملاقات میں تربیتی شعبے کی بہتری اور آپریشنل صلاحیتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔ ترجمان پاک فضائیہ
معززین کا پاک-امریکہ عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق۔ ترجمان پاک فضائیہ
سربراہ پاک فضائیہ اور امریکی سفیر کے مابین ملاقات دونوں ممالک کی جانب سے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات اور باہمی طور پر فائدہ مند دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی خواہش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ
ملاقات دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ ترجمان پاک فضائیہ
Comments are closed.