وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کوٹئہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار سید محمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے

وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کوٹئہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار سید محمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل سید محمد نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرکے فرض شناسی کی اعلی ترین مثال قائم کی، محکمہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنے پر اپنے بہادر فرزند کو کبھی فراموش نہیں کرے میر محمد زبیر جمالی نے مزید کہا کہ بلوچستان پولیس ہیڈ کانسٹیبل سید محمد جیسے 1600 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے۔
وزیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئ متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ وزیر داخلہ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی

Daily Askar

Comments are closed.