پیٹرولیم مصنوعات، گیس و بجلی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے، محمد اکرم رانا

کراچی ( ) آل کراچی تاجر اتحاد کے وائس چیئرمین محمد اکرم رانا نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔ آئے روز پیٹرولیم مصنوعات ، گیس وبجلی کی قیمتیں بڑھادی جاتی ہیں۔ جس سے معیشت مزید تنزلی کا شکار ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر روینیو کی جنریشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں یہ دونوں شعبہ انحطاط کا شکار ہیں۔ مختلف میٹریل مہنگا ہونے سے ٹیکسٹائل اور رئیل اسٹیٹ اندسٹری تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے۔ محمد اکرم رانا نے مزید کہا کہ نگراں حکومت معیشت کے استحکام کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کرے۔ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹھوس اکنامی پالیسی بنائی جائے۔

Daily Askar

Comments are closed.