پنجاب بھرمیں 1127ٹریفک حادثات میں 05افراد جاں بحق1187 زخمی ہوئ
لاہور: ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1127ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 597افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔590معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 568ڈرائیوز،36کم عمرڈرائیور، 457مسافراور167پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ286ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت278متاثرین کے ساتھ پہلیفیصل آباد 83حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسرے گوجرانولہ 75حادثات میں 80متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1192متاثرین میں 946مرد اور246خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 265افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور574افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ353زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 977موٹرسائیکلز،68آٹو
رکشے،105کاریں،28وین09مسافربسیں،31ٹرک اور128دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
ترجمان ریسکیوپنجاب
Comments are closed.