چرگانو چوک مرچ منڈی میں مصالحہ جات فیکٹری پر چھاپہ، مصالحہ جات کی تیاری میں استعمال ہونے والی غیر معیاری اور مضر صحت ہزاروں کلوگرام اشیاء برآمد، دو سو کلوگرام مضر صحت مصالحہ بھی برآمد ، مالکان گرفتار، قانونی کارروائی شروع
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف پشاور میں کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے پشاور میں کامیاب کاروائی کی اور کارخانہ سے مصالحہ جات کی تیاری میں استعمال ہونے والی چار ہزار کلوگرام غیر معیاری اشیاء اور دو سو کلو گرام مضر صحت مصالحہ جات برآمد کی اور مالکان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی اس حوالے فوڈ اتھارٹی حکام نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پشاور کے
فوڈ سیفٹی ٹیم ٹاؤن ۔4 نے خفیہ اطلاع ملنے پر رات گئے مرچ منڈی چرگانو چوک میں مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا اور انسپکشن کیدوران مصالحہ جات کی تیاری میں غیر معیاری اور مضر صحت 4 ہزار کلوگرام سے زائد میٹیریل برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیاتفصیلات دیتے ہوئے فوڈ حکام نے بتایا کہ کارخانے سے غیر معیاری اور مضر صحت 2 سو کلوگرام مصالحہ جات بھی پکڑی گئی اور فیکٹری میں استعمال ہونے والی مشینری بھی حکام نے سرکاری تحویل میں لیا فوڈ حکام نے مزید کہا کہ مالکان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا اور انکے خلاف مزید فوڈ سیفٹی ایکٹ کیمطابق قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیاگیا، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے فوڈ سیفٹی ٹیم کی کامیابی کاروائی کو سراہا اور کہا کہ ملاوٹ مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات صوبے بھر چھاپے مار رہی ہے۔
Comments are closed.