بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ اسٹار 2023 پاک فضائیہ کی کامیاب شرکت کے بعد اختتام پذیر۔ ترجمان پاک فضائیہ
بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ اسٹار 2023 پاک فضائیہ کی کامیاب شرکت کے بعد اختتام پذیر۔ ترجمان پاک فضائیہ
بحری، بری اور فضائی افواج پر مشتمل فضائی مشق برائٹ اسٹار 2023، مصر کی محمد نجیب ملٹری بیس پر منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک فضائیہ
برائٹ سٹار مشق میں پاکستان، امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، عمان، اردن، یونان اور قطر سمیت کل 30 ممالک کی شرکت۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کے دستے میں شامل جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کا مشق میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ۔ ترجمان پاک فضائیہ
مشق میں کامیاب شرکت نے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے پاک فضائیہ کے عزم کو تقویت بخشی۔ ترجمان پاک فضائیہ
برائٹ سٹار مشق نے متنوع اور چیلنجنگ ماحول میں پاک فضائیہ کی کارکردگی اور بھرپور صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ
برائٹ سٹار مشق 1977ء میں امریکہ اور مصر کے مابین دو طرفہ تربیتی پروگرام کے طور پر شروع ہوئی۔ ترجمان پاک فضائیہ
برائٹ سٹار مشق ایک قابل ذکر بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ
مشق سے بین الاقوامی افواج کے مابین باہمی کاروائیوں اور علاقائی ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیئے مشترکہ تربیت کو فروغ حاصل ہوا۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کی اس اسٹریٹجک مشق کی اہمیت کے پیش نظر، علاقائی استحکام و بین الاقوامی تعاون کے لیئےمشق میں بھرپور شرکت۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کے ایئر و گراؤنڈ عملے کا مشق کے دوران غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کے ایئر و گراؤنڈ عملے نے مشق میں فخر پاکستان جے ایف-17 تھنڈر طیارے کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ترجمان پاک فضائیہ
مشق میں سخت تربیت اور حقیقت پر مبنی فضائی جنگ کے منظرناموں کے تناظر میں پاک فضائیہ کا اپنی بھرپور آپریشنل تیاری اور عصر حاضر کے اسٹریٹجک چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ۔ ترجمان پاک فضائیہ
مشق میں پاک فضائیہ کی شمولیت عالمی امن اور سلامتی کے حوالے سے اسکے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کی مشق میں شمولیت اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی برادری سے اپنی مضبوط شراکت داری کو پروان چڑھانے کے عہد کا ثبوت۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کا عصرحاضر کے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کا عزم۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ مستقبل کے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اتحادی ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کے لیئے پر عزم. ترجمان پاک فضائیہ
Comments are closed.