پاکستان ویمنز ٹیم چھ ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئی

:پاکستان ویمنز ٹیم چھ ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئی ، قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 21 ستمبر کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گی ۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کی 22 رکنی خواتین ٹیم ماریہ خان کی قیادت میں سعودی عرب پہنچ گئی ،ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں میزبان سعودی عرب اور ملائیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 21 ستمبر کو ملائیشیا جبکہ دوسرا میچ 24 ستمبر کو سعودی عرب کے خلاف کھیلے گا۔

Daily Askar

Comments are closed.