پاک بحریہ کے سابق سربراہ کو ملائیشیا کے بادشاہ کی جانب سے ملائشین آرمڈ فورسز آرڈر فار ویلور اینڈ گیلنٹ کے اعزازی ایوارڈسے نوازا گیا

اسلام آباد، 17 اکتوبر 23: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو ملائشین آرمڈ فورسز آرڈر فار ویلور (First Degree) ۔گیلنٹ کمانڈرآف ملائشین آرمڈفورسز (Panglima Gagah Angkatan Tentera) کے اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ملائیشیا کے بادشاہ عبداللہ آف پہانگ نے کوالالمپور میں منعقدہ تقریب میں دیا ہے۔ ایوارڈ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی پاکستان اور ملائیشیا کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے انتھک کوششوں اور لگن کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.