اسلام آباد 17 دسمبر: اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا فائرلگنے سے شہید ہوگئے۔ شہید ہیڈ کنسٹیبل اپنے بیٹے کے ہمراہ جارہے تھے کہ راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا۔ شہید ہیڈ کنسٹیبل نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
Comments are closed.