ڈیزل کی قیمت میں کمی،آج رات تک کرائے کم کرانے کی مہلت

پٹرولیم نرخ میں کمی کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرائے جائیں:وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ڈی سی کو ہدایت

لاہور17دسمبر:ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی کم ہوں گے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ڈیزل کی قیمت میں کمی کے تناسب سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے میں کمی کا ٹاسک دے دیا۔ پنجاب بھر میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو آج رات تک کرایوں میں کمی کی ڈیڈ لائن کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو منتقل کیا جائے۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرائے جائیں۔ آج رات تک کرائے کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا۔

Web Desk

Comments are closed.