باغبانپورہ میں شادی ہال کے باہر فائرنگ سے4 افراد جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پروزیراعلیٰ کا نوٹس،آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور17دسمبر:وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے باغبانپورہ میں شادی ہال کے باہر فائرنگ کے واقعہ کے نتیجے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مقتولین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واقعہ میں زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شادی ہالز میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.