داٸرہ دین پناہ 17 دسمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر رانا شاھد محمود خاں) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کا اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری کے ہمراہ شہر کا دورہ۔ سبزی منڈی ، جنرل بس اسٹینڈ اقبال پارک اور شہر کے مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جنرل بس اسٹینڈ کے ایک بار پھر مسافر خانہ اور واش روم کو چیک کرتے ہوئے مزید بہتر بنانے کی ہدایت۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری کو میونسپل کمیٹی کے معملات حل کرکے شہر کو کلین کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا، شہر بھر میں رکشوں کی بھرمار کو کم کرکے شہر کے مضافات میں رکشہ اسٹینڈ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ ریڑھی بانوں اور تھڑے ختم ہونے سے جی ٹی روڈ کشادہ ہو چکا یے ٹریفک کے معملات میں بہت بہتری آئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اگلا آپریشن تاجران کی غیر قانونی بنائی گئی تجاوزات کے خلاف کیا جائیگا۔ میرا عزم شہر کو کلین اینڈ گرین بنانا ہے آہستہ آہستہ آپکو ضلع کے ثمرات آنا شروع ہو جائنگے۔
Comments are closed.