ڈی پی او مظفر گڑھ کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی کوٹ ادو ثناء اللہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ راؤ شہروز کی چوروں اور نقب زنوں کی مختلف گینگز کے خلاف کاروائی۔ لاکھوں روپے مالیت کے جانور ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان کے علاوہ 3لاکھ روپے نقدی رقم برآمد

داٸرہ دین پناہ 17 دسمبر ( نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی ہدایت اور ڈی ایس پی کوٹ ادوثناءاللہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ راؤ شہروز کی چوروں اورنقب زنوں کی مختلف گینگز کے خلاف کاروائی۔کارروائی کی دوران گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور ،موٹر سائیکل ہنڈا 125, لوڈر رکشہ 100سی سی،سولر پلیٹ اور دیگر سامان کے علاوہ3لاکھ روپے نقدی رقم برآمد کر لی۔اس کے علاوہ گینگ کےدو ملزمان ابوبکر عرف بکری اور شاہد عرف شاہدی کو بھی گرفتار کرلیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا عمل جاری رہیگا اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس دن رات کوشاں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی جرم کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی تھانہ پر دیں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔

Web Desk

Comments are closed.