ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ، کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سنی فتح خان کی نگرانی میں ایس ایچ او لیویز تھانہ کھٹن محمد یاسین کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ اوز حاجی واحد بخش اور QRF انچارج سعید احمد نے لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ سب تحصیل کھٹن کے نواحی علاقہ باغائی میں چوروں ڈاکوؤں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے آج دوسرے روز بھی رات بھر سے سرچ آپریشن جاری

کچھی17دسمبر(نمائندہ عسکر) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ، کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سنی فتح خان کی نگرانی میں ایس ایچ او لیویز تھانہ کھٹن محمد یاسین کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ اوز حاجی واحد بخش اور QRF انچارج سعید احمد نے لیویز کی بھاری نفری کیہمراہ سب تحصیل کھٹن کے نواحی علاقہ باغائی میں چوروں ڈاکوؤں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے آج دوسرے روز بھی رات بھر سے سرچ آپریشن جاری ہے جرائم پیشہ ور افراد کی بیخ کنی تک اسی طرح کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر سنی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے ضلع کچھی میں امن و امان کی قیام کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ اس وقت تک نہیں روکا جائیگا جب تک علاقے میں مکمل امن وامان قائم نہیں ہو جاتا انہوں نیکہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیویز اہلکار اپنے فرائض صحیح معنوں میں سرانجام دے رہے ہیں ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کیونکہ جس علاقے میں قانون پر مکمل عمل درآمد ھوگا وہاں پر ترقی کا عمل تیزی سے پروان چڑھتا ھے اور اس ترقی کے سفر کو کسی صورت چند عناصر کی وجہ سے رکنے نہیں دیا جائے گا اور اس مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے علاقہ مکینوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکیں۔

Web Desk

Comments are closed.