پشاور 17 دسمبر (نمائندہ عسکر) ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند فواد خان نے خفیہ اطلاعات ملنے پر الگ الگ کارروائیوں کے دوران سرگرم دو آئس دیلروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان ضلع خیبر کے رہائشی ہیں جوکہ آئس موٹر کار اور موٹر سائیکل کے زریعے مخصوص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے،جن کو خفیہ اطلاعات ملنے پر باڑہ قدیم چیک پوسٹ اور اچینی کے قریب ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا گیا،جنہوں نے ابتدائی کے دوران آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 7 کلو گرام سے زائد آئس سمیت منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار اور موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،
تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ وقاص رفیق کی ہدایات پر ڈی ایس پی پشتخرہ سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند فواد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ باڑہ قدیم چیک پوسٹ اور اچینی کے قریب الگ الگ کاروائیوں کے دوران ایک مشکوک کار اور مشکوک موٹر سائیکل کو روک کر تلاشی لینے پرمجموعی طور پر 7 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کرکے دو ملزمان مسید خان ولد جمروز خان اور صدام حسین ولد مظہر خان کو گرفتار کرلیا، گرفتار دونوں ملزمان ضلع خیبر کے رہائشی ہیں جوکہ آئس کو گاڑی اور موٹر سائیکل کے زریعے مخصوص گاہکوں کو سپلائی کرنے سمیت ٹوکن کی شکل میں بھی فروخت کرنے میں ملوث ہیں،جنہوں نے ابتدائی کے دوران آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے
Comments are closed.