صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سی سی پی او سید اشفاق انور اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں پاک آرمی، سی ٹی ڈی اور دیگر یونٹس کے ہمراہ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے
ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد خان کی نگرانی میں تھانہ چمکنی کی حدود چغل پورہ اور ملحقہ علاقوں میں پاک آرمی اور سی ٹی ڈی کیساتھ مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
پشاور17 دسمبر (نمائندہ عسکر): موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری مجرمان،ان کے سہولت کاروں اور غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں پشاور پولیس، پاک آرمی،پولیس کمانڈوز، سی ٹی ڈی، لیڈیز پولیس اور دیگر یونٹس نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے کو گرفتار کرلیا۔
نمائندہ عسکر سے بات کرتے ہوئے ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد نے مزید بتایا کہ حراست میں لیے گئے غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کی مقامی سطح پر بھی ویریفیکیشن کی جارہی ہے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد۔
Comments are closed.