مقبوضہ جموں وکشمیر،ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت تین کشمیریوں کی نظربندی کالعدم قراردیدی

سرینگر 17 دسمبر (نمائندہ عسکر): بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت تین کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دے دیا ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس ایم اے چوہدری پر مشتمل بنچ نے بڈگام کے عاقب ظہور گنائی کی نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے دیا جبکہ جسٹس سنجے دھر نے بڈگام کے خورشید احمد سنائی اور سرینگر کے عاشق حسین بٹ کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔

بڈگام کے ضلع مجسٹریٹ نے عاقب ظہور گنائی کو 15اپریل 2022کو نظربند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ خورشید احمد سنائی کو 20ستمبر 2022کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر نظربندکیاگیاتھا۔ اسی طرح عاشق حسین بٹ کو7اپریل2022کو ضلع مجسٹریٹ سرینگر کے حکم پر نظربند کیاگیا تھا۔

Web Desk

Comments are closed.