نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات پر تعزیت کےلئے پیر کو کویت کاایک روزہ دورہ کریں گے،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد۔17دسمبر(نمائندہ عسکر):نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کے لئے پیر کو کویت کاایک روزہ دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کویت کے امیر کی وفات پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان، حکومت اور کویتی عوام سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لئے کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

Web Desk

Comments are closed.