تیونس کے قدیم شہر قیروان کی تاریخی دیوار گرنے سے3افراد ہلاک
تیونیسیا۔17دسمبر (اے پی پی):تیونس کے قدیم شہر قیروان کے ارد گرد تاریخی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہونے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔
سعودی نشریاتی ادارے ایس پی اے نے تیونس کے سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ قیروان کے ارد گرد فلوگرز گیٹ کے قریب 6 میٹر (20 فٹ) اونچی دیوار کا 30 میڑ (100 فٹ) لمبا حصہ زمین پر گرنے کے نتیجے میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی اصلاح ومرمت کرنے والے 3 افراد ہلاک جبکہ2کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔
سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ 670 عیسوی میں قائم کیے جانے والا قیروان شمالی افریقا کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اور 1988 سے یونیسکیو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔
Comments are closed.