بھارت ،ناگپور میں زور دار دھماکے سے 6افراد ہلاک، متعدد زخمی
ممبئی۔17دسمبر (اے پی پی):بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور متعدددیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتوار کو ناگپور کے علاقے بجڑگائوں میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Comments are closed.