سینٹ جارجز۔17دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ،
فل سالٹ نے 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، سینٹ جارجز میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے ، نکولس پوران نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 82 رنز بنائے ، انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور سیم کرن نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف فل سالٹ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 19.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
فل سالٹ نے 56 گیندوں پر 9 فلک شگاف چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 109 رنز بنائے ، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
Comments are closed.