دبئی۔17دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش نے انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا ، فیصلہ کن معرکے میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے یو اے ای انڈر 19 کو بآسانی 195 رنز سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 282 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ، عاشق الرحمن شبلی نے شاندار سنچری سکور کی ، یو اے ای کی ٹیم ہدف مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 87 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، معروف مریدھا اور روہانت بورسن نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، گزشتہ روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے ، عاشق الرحمن شبلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 129 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں ایم ڈی رضوان 60 اور عارف الاسلام 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ، یو اے ای کی طرف سے ایان احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، یو اے ای کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 24.5 اوورز میں 87 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، دھرو پراشر نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ، معروف مریدھا اور روہانت بورسن نے تین ، تین جبکہ اقبال حسین ایمن اور شیخ پیوز جبون نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جوہانسبرگ۔17دسمبر (اے پی پی):بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو بآسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، بھارت نے 117 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سائی سدھرشن اور شریاس آئیر نے نصف سنچریاں سکور کیں ، ارشدیپ سنگھ کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

گزشتہ روز جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27.3 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، اینڈلی فیلکوائیو 33 اور ٹونی ڈی زورزی 28 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ نے پانچ اور اویش خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سائی سدھرشن نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، شریاس آئیر 52 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

Web Desk

Comments are closed.