اخوان المسلمون سے روابط کا الزام؛ کریم بینزیما نے وزیر داخلہ پر مقدمہ کردیا
معروف فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے فرانس کے وزیر داخلہ کے خلاف اخوان المسلمون کے ساتھ روابط کا الزام لگانے پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن نے مسلم فٹبالر پر الزام عائد کیا تھا کہ کریم بینزیما مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون سے رابطے میں ہیں۔
جیرالڈ ڈرمینن کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب معروف فٹبالر کریم بینزیما نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی تھی۔
سعودی کلب الہلال کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر نے الزامات کی فوری تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کیخلاف بہتان تراشی کرنے پر قانونی کارروائی کروں گا۔
منگل کو فرانسیسی فٹبالر نے 92 صفحات پر مشتمل شکایت میں موقف اپنایا کہ “ان کا کبھی اخوان المسلمون کی تنظیم سے تعلق نہیں رہا اور نہ ہی انکے کسی ایسے رکن یا شخص سے جو تنظیم سے منسلک ہو”۔
فٹبال کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ تبصرہ ان کی عزت اور ساکھ کو “نقصان” پہنچانے کیلئے دیا گیا۔
واضح رہے کہ مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون پر روس اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں پابندی عائد ہے۔
Comments are closed.