بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایسے امیدوار جنھوں نے DPT سیشن 24-2023 میں داخلے کیلئے درخواستیں دی ہیں کو مطلع کیا جاتا ہے

1

کوئٹہ 18جنوری :۔بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایسے امیدوار جنھوں نے DPT سیشن 24-2023 میں داخلے کیلئے درخواستیں دی ہیں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹری ٹیسٹ مورخہ 21 جنوری 2024 بروز اتوار صبح 10 بجے بی ایم سی کے لیکچر ہال میں منعقد ہوگی۔ امیدوار اپنی رولز نمبر سلپ BUMHS کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کریں اور ضروری ہدایات مذکورہ ویب سائٹ پر موجود پراسپیکٹس میں ملاحظہ فرمائیں۔ ٹیسٹ سے غیر حاضری کی صورت میں درخواست برائے داخلہ مسترد کر دی جائے گی۔ امیدواروں کیلئے وقت کی پابندی لازمی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.