کچھی18جنوری :۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی عبدالستار مینگل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل /فیمیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ،یونیسیف کے نمائندگان، ٹیچر ایسوسی ایشن کے نمائندگان و دیگر تمام کلسٹر ہیڈز نے شرکت کی اجلاس میں اسکولوں کی مانیٹرنگ ،غیر حاضر اساتذہ کرام، اور وہ اساتذہ کرام جن کی آنے والی جنرل الیکشن میں ڈیوٹیاں لگائی جارہی ہیں انکی الیکشن کمیشن کی جانب سے منعقدہ ٹریننگ میں عدم شرکت ،یونیسیف کے تعاون سے سکولوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی عبدالستار مینگل نے کہا کہ تمام ملازمین کو چاہیے کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جن ملازمین کی الیکشن میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں وہ اسے خلوص دل سے سرانجام دیں اور ملازمین اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائیں غیر حاضر ملازمین کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی سکولوں کی مانیٹرنگ کرنے والے افسران کو چاہیے کہ وہ پراپر طریقے سے نگرانی کریں اس کے ساتھ ساتھ یونیسیف کے تعاون سے جن سکولوں میں ترقیاتی عمل جاری ہے ان کی نگرانی و ان ترقیاتی عمل کو بروقت پایہ تکمیل تک نہ صرف پہنچائیں بلکہ ان کے معیار کو بھی یقینی بنائیں تاکہ شروع ہونے والے تعمیراتی منصوبے دیرپا ثابت ہوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اساتذہ کرام معاشرے کو تعلیم یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ معاشرے میں ان کا مقام اونچا ھوتا ھے اس لئے ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے آنے والی نئی نسل کو میعاری تعلیم دیکر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے میں اپنا موثر انداز میں کردار ادا کریں۔
Comments are closed.