ڈپٹی کمشنر آباد بتول اسدی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

0

نصیرآباد18جنوری :۔ڈپٹی کمشنر آباد بتول اسدی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی ایم ایس ڈاکٹر علی اکبر کھوسہ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فیصل اقبال کھوسہ .فارماسسٹ اعجاز احمد اور نورجہاں میمن سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا کہ ہیلتھ کمیٹی میں جو بھی مسائل اجاگر کیے گئے ہیں ان کے تدارک کے لیے حکام بالا سے روابط رکھے جائیں تاکہ ان مسائل کا صحیح معنوں میں حل تلاش کیا جا سکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو اس چیز کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں بغیر کسی وجہ غیر حاضری اور فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی و غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی اور تنخواہوں سے کٹوتی کو یقینی بنایا جائے عوام کے بہتر مفادات کی خاطر ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی ڈاکٹر دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں اور حکومت کی جانب سے دی گئی ادویات مریضوں میں دی جائے اور یہ تب ھوگا جب ڈاکٹر و پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دہی میں کسی بھی قسم کی سستی یا پھر کاہلی کا مظاہرہ نہیں کریں گے کیونکہ لوگ ڈاکٹر کو مسیحا سمجھ کر ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں کوشش کریں انہیں مایوس نہیں ہونا چائیے۔

Daily Askar

Comments are closed.