اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)دارالحکومت میں سی ڈی اے/ایم سی آئی افسران کے نام پر مسلم لیگ ن کو قومی الیکشن جتانے کی منصوبہ بندی ویڈیو پیغام کے زریعے وائرل کرنے والے گریڈ اٹھارہ کے افسر اختر محمود اعوان کو فیکٹ فائنڈنگ انکوائری مکمل ہونے پر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ضابطہ اخلاق اور سروس رولز کی سنگین خلاف ورزی کے باوجود تاحال معطل تک نہیں کیا گیا اور ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔دستیاب دستاویزات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف آفیسر کی منظوری کے بعد 16جبوری 2024 کو فیکٹ فائنڈنگ انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پرائیوٹ سیکرٹری اٹھارہ گریڈ کے افسر اختر محمود اعوان کو محض عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور انہیں سی ڈی اے ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے حیران کن امر یہ بھی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق اور سی ڈی اے/ایم سی آئی کے سروس رولز کی سنگین غلطی کے باوجود ناقابل تردید ٹھوس شواہد کے باوجود معطل کرکے برخاستگی کے لیے انکوائری نہیں کی گئی بلکہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کے بعد تبادلہ کردیا گیا ہے جو الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سی ڈی اے/ایم سی آئی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کیا شفافیت کا یہی معیار بنتا ہے۔یاد رہے وائرل ہونے والی ویڈیو میں اختر محمود اعوان نے مسلم لیگ ن کو الیکشن جتانے کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتا رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن اسلام آباد طارق فضل چوہدری سمیت نواز شریف شہباز شریف کے ساتھ بات مکمل ہو گئی ہے میرے ساتھ موجود افسران الیکشن جتانے کے لیے کام کریں ان کے کیسز انکوائریاں ترقیاں مسلم لیگ ن کرائے گی سی ڈی اے کے تمام امور میرے ہاتھ دئیے جائیں گے.اب دیکھنا یہ ہوگا کہ سی ڈی اے مزید کیا کاروائی عمل میں لاتا ہے تاہم روزنامہ تعمیل حقیقی سزا تک نشاندہی کرتا رہے گا۔
Comments are closed.