میرپور ماتھیلو( نمائندہ) میرپور ماتھیلو میں يوريا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور مصنوعی قلت کے خلاف نوجوان اتحاد کی کال پر کسانون و سیاسی سماجی رہنماؤں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے آفس واقع میرپور ماتھیلو کے باہر احتجاجی مظاہرہ دہرنا ، ضلعی انتظامیہ و یوریا کھاد کے ڈیلروں کے خلاف شدید نعرے بازی ، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں یوریا کھاد کے ڈیلروں کے گٹھ جوڑ کے باعث یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ مصنوعی قلت کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا ہے ، نوجوان اتحاد کی کال پر کسانوں و سیاسی سماجی رہنماؤں کی جانب ڈپٹی کمشنر گھوٹکی واقع میرپور ماتھیلو کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر دہرنا دیا اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی آفس کے مین گیٹ کو تالا لگا کر بند کر دیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز کھہاوڑ ، وقار بوزدار و دیگر کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ماہ سے یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں لیکن 35 سئو روپے والی یوریا کھاد 6 ہزار روپے میں فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ڈیلروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے باعث یوریا کھاد چھ ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے جو کسانوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت پر کھاد نہ ملنے کے باعث ہماری فصلیں تباہ ہو رہی ہیں لیکن افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ڈیلرز خلاف کارروائی کر کے بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ کرایا جائے ،
Comments are closed.