وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی لیبار ڈ ایوننگ میں شرکت،سپیڈ کے چرچے

1

 

ہینڈ آؤٹ نمبر80

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی لیبار ڈ ایوننگ میں شرکت،سپیڈ کے چرچے

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن فار ری ہیبلیٹیشن آف دی ڈس ایبلڈکی تقریب سے کلیدی خطاب

محسن نقوی لیبارڈ کے بورڈ میں شامل ہوئے،اللہ تعالیٰ نے انہیں عزت سے نوازا،محسن نقوی کی لیبارڈ سے رفاقت کا سفر بہت طویل ہے:شائستہ پرویزملک

محسن نقوی نے ہر شعبے میں بے مثال اورغیر معمولی سپیڈ سے کام کیا ہے،محسن سپیڈ سے چلتے رہے تو پاکستان بہت آگے چلا جائیگا: کاشف انور،صدر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور

سپیشل افرا د کیلئے کام کرنے والے لوگ بہت خاص ہوتے ہیں،پرویزملک جیسے مخلص لوگ نایاب ہیں،ان کا کوئی ثانی نہیں:محسن نقوی

ہر سال پرویز ملک کو لیبارڈ کے فنکشن میں مس کرتا ہوں،اچھے کا م کرنے کیلئے اچھی نیت ضرور ہونی چاہیے،مجھے یقین ہے کہ پرویز ملک اللہ کی رحمت کی چھاؤں میں ہونگے

پرویز ملک مرحوم ہمیں پابند کرتے تھے کہ لیبارڈ کے فنکشن میں ہر حال میں شرکت کرنی ہیں،پرویز ملک مرحوم لیبارڈ کا دوسرا نام ہیں:وزیراعلیٰ

لاہور18جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن فار ری ہیبلیٹیشن آف دی ڈس ایبلڈ”LABARDایوننگ“ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔لیبارڈ ایوننگ میں محسن سپیڈ کے چرچے رہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیبارڈ کی شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ محسن نقوی لیبارڈ کے بورڈ میں شامل ہوئے،اللہ تعالیٰ نے انہیں عزت سے نوازا۔محسن نقوی کی لیبارڈ سے رفاقت کا سفر بہت طویل ہے۔ صدر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہورکاشف انور نے کہا کہ محسن نقوی نے ہر شعبے میں بے مثال اورغیر معمولی سپیڈ سے کام کیا ہے۔ محسن سپیڈ سے چلتے رہے تو پاکستان بہت آگے چلا جائے گا۔سپیشل لوگوں کو مانگنے کی بجائے مالی خود انصاری کی راہ میں گامزن کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن فار ری ہیبلیٹیشن آف دی ڈس ایبلڈ”LABARD“کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپیشل افرا د کیلئے کام کرنے والے لوگ بہت خاص ہوتے ہیں۔اچھے کا م کرنے کیلئے اچھی نیت ضرور ہونی چاہیے۔پرویزملک جیسے مخلص لوگ نایاب ہیں،ان کا کوئی ثانی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز ملک مرحوم لیبارڈ کا دوسرا نام ہیں۔لیبارڈ سے تعلق پرویزملک کی وجہ سے ہی ہے۔ ہرسال پرویز ملک کو لیبارڈ کے فنکشن میں مس کرتا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ پرویز ملک اللہ کی رحمت کی چھاؤں میں ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پرویز ملک مرحوم ہمیں پابند کرتے تھے کہ لیبارڈ کے فنکشن میں ہر حال میں شرکت کرنی ہیں۔پرویز ملک لیبارڈ کے لئے ڈونرز مہیا کرنے کیلئے متعدد کالز کرتے تھے۔لیبارڈ کے لئے مخیر حضرات کا پتہ چلنے کی دیر ہوتی تھی کہ پرویز ملک اس کے پاس پہنچ جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پرویز ملک کی صلاحیت تھی کہ وہ ہر ایک کال کا جواب دیتے تھے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تجویز پیش کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 35ہزار ممبراگر 100روپے ماہانہ دیں تومزیدڈونیشن کی ضرورت نہیں رہتی۔اکثریت لیبارڈ کیلئے ڈونیشن دینے کیلئے تیار ہوں گی،لوگ انکار نہیں کرتے۔لیبارڈ کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے جس قدر ممکن ہوسکا ضرور کیا جائے گا۔ سب کا بہت شکریہ جو اس کار خیر میں حصہ لے رہے ہیں، اللہ سب کو جزادے گا۔تقریب میں صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم،سیکرٹری سوشل ویلفیئر،ڈی جی سوشل ویلفیئر،سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

٭٭٭٭

Daily Askar

Comments are closed.