جھل مگسی 18 جنوری:آج بروز جمعرات ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی ، ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر رخسانہ مگسی ، ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر (پی پی ایچ آئی ) تنویر احمد بلیدی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (پی پی ایچ آئی ) ڈاکٹر اظہر حسین مگسی, ڈاکٹر داوُد مگسی ودیگر محکمہ صحت کے آفیسران نے شرکت کیں ۔ اجلاس میں ضلع جھل مگسی میں محکمہ صحت جھل مگسی کی کارکردگی و دیگر امور کے حوالے سے گفت و شنید اور ضلع کے تمام مراکز صحت کو فعال بنانے اور عوام کو بہتر سے بہتر طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھا ہے اس لئے محکمہ ہیلتھ سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اپنی خدمات خلوص دل سے ادا کریں اور اپنی تمام تر توانائیاں اپنے ادارے کی بہتری و لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے میں صرف کریں.
Comments are closed.