کوئٹہ 18 جنوری: نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے آج بروزِ جمعرات سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس(ٹریفک) کے دفتر کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل نے صوبائی وزیر جان اچکزئی کو اپنے دفتر پہنچنے پر ویلکم کیا اور محکمہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور ٹریفک کنٹرول سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کوئٹہ شہر کی گنجان آبادی کی آمدورفت اور شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول میکانزم کو سراہتے ہوئے پولیس آفسران کے موثر کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی گنجان آباد علاقے میں مواصلات کے نظام میں تسلسل پائے جانے کے پیچھے بہت محنت ہوتی ہے جس کی بدولت ٹریفک تسلسل سے چلتی رہتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بڑھتی ہوئی آبادی، شہروں کی جانب مائیگریشن اور انسانی ضروریات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹریفک مسائل بھی جنم لیتے ہیں جس کےلئے شعبے ٹریفک میں جدت لانا ناگریز ہو جاتا ہے۔ اس کے علاؤہ شہریوں پر ٹریفک اصولوں کی پاسداری کرنا بھی انتہائی ضروری ہوتا ہے تاکہ عام شہریوں کو پریشانی سے بجایا جا سکے۔ کوئٹہ شہر جہاں پر گنجان آبادی کی وجہ سے ٹریفک مسائل سے سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نئی شاہراہوں کی تعمیر اور پرانی شاہراہوں کی تعمیر و توسیع سے یہ مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔
Comments are closed.