عوامی نیشنل پارٹی کی معروف شاعر، ادیب، مصنف اور ماہرِ تعلیم اسرار الرحمٰن طورو کے انتقال پر تعزیت
پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور سیکرٹری ثقافت اکبر ہوتی ایڈوکیٹ نے مشتاق الرحمان شفق (م ر شفق) کے بڑے بھائی اور پشتو زبان کے معروف شاعر، ادیب، مصنف اور ماہرِ تعلیم اسرار الرحمٰن طورو (اسرار د طورو)کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ مرحوم ایک بلند پایہ علمی و ادبی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ باچا خان کے ایک سچے پیروکار اور قومی تحریک کے دیرینہ رکن تھے۔ انکی کی علمی، ادبی اور قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پشتو ادب و ثقافت کے فروغ اور نوجوان نسل کی تربیت میں ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ ان کی رحلت پشتو زبان و ادب کے لیے ایک بڑا نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور شاگردوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
۔
Comments are closed.