وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کی بندش اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے معاشی قتل عام کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پشاور: وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کی بندش اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے معاشی قتل عام کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور ترجمان ارسلان خان ناظم نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور ملازمین سے اظہار یکجہتی کی۔

صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی کا مظاہرین سے خطاب:
وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش اور ملازمین کے معاشی قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حسین شاہ یوسفزئی
یہ حکومتی فیصلہ غریب عوام کے معاشی استحصال کے مترادف ہے
یوٹیلٹی اسٹورز عام آدمی کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کا واحد ذریعہ ہے
موجودہ حکومت عوام دشمن پالیسیوں کے ذریعے غریبوں سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین رہی ہے
یوٹیلٹی سٹورز کی بندش سے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے جو کسی بھی طور انصاف نہیں
روزگار کے مزيد مواقع پیدا کرنے کی بجائے حکومت ہزاروں ملازمین سے روزگار چھیننے پر تلی ہوئی ہے
موجودہ حکومت بے روزگاری میں اضافہ کر رہی ہے، جو ناقابل قبول ہے
یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور ملازمین کے روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے
عوامی نیشنل پارٹی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے
اے این پی ان ملازمین کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے
عوامی نیشنل پارٹی ہر فورم پر عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی

صدراے این پی میٹروپولیٹن ارباب راشدثمین، نائب صدر غلام حسن، سالار جاوید شینواری اور ملگری تاجران کے صدر گل، فضل الواحد اور فیض رسول سمیت دیگر اراکین بھی ہمراہ تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.