ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے سلیکشن بورڈ کی منظوری سے کمپیوٹرآپریٹر/سپروائزر ڈیٹا کوڈر/سپروائزر ڈیٹاانٹری عہدے کے 20 ملازمین کو بنیادی سکیل 16سے بنیادی سکیل 17میں اپ گریڈ کردیاہے۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے سلیکشن بورڈ کی منظوری سے کمپیوٹرآپریٹر/سپروائزر ڈیٹا کوڈر/سپروائزر ڈیٹاانٹری عہدے کے 20 ملازمین کو بنیادی سکیل 16سے بنیادی سکیل 17میں اپ گریڈ کردیاہے۔ میپکو ریجن کے زیر انتظام مختلف کمپیوٹرسنٹرز /ریونیو دفاتر کے کمپیوٹرآپریٹر/سپروائزر ڈیٹا کوڈر/سپروائزر ڈیٹا انٹری کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت سکیل 17میں اپ گریڈ کیاگیاہے۔اپ گریڈ ہونے والے سپروائزر ڈیٹا کوڈرز غضنفر عباس، سجاد حسین حیدر، سید بشارت علی،نزہت مسعود، حمیر علی، حافظ محمد اشرف، ضیاء اللہ،آفتاب احمد، محمد یوسف، سپروائزر ڈیٹا انٹری فوزیہ عابد، وسیم الحسن، محمد عمران، شاہد نوید، راشد محمود، محمد ارشد غلام مرتضیٰ، سید مہدی رضا کاظمی، محمد خالد، چوہدری تنویر مظہر اور محمد آصف رضا شامل ہیں۔
Comments are closed.