ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ کمرشل نے ریجن بھر کے بیچ33کے صارفین کی سہولت کے لئے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کردی ہے۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ کمرشل نے ریجن بھر کے بیچ33کے صارفین کی سہولت کے لئے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کردی ہے۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق بیچ نمبر 33کے صارفین کے مئی 2023ء کے ماہانہ بجلی بل کی ادائیگی کی تاریخ میں 23جون 2023ء تک توسیع کی گئی ہے۔ صارفین توسیع شدہ تاریخ تک اپنے بجلی بل لیٹ پے منٹ سرچارج (LPS) کے بغیر جمع کرواسکتے ہیں۔واضح رہے کہ بیچ نمبر33کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ 16جون 2023ء تھی جس میں 7روز کا اضافہ کیاگیاہے۔
Comments are closed.