چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر سپریٹنڈنگ انجینئر ملتان سرکل فرحان شبیر ملک نے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور ایڈیشنل ایکسین اے ٹی بی ملتان سرکل تاج محمود قمر کو سب ڈویژنل دفاتر میں صارفین کی درج ہونے والی شکایات کی چیکنگ کا ٹاسک دیدیاہے۔

ملتان

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر سپریٹنڈنگ انجینئر ملتان سرکل فرحان شبیر ملک نے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور ایڈیشنل ایکسین اے ٹی بی ملتان سرکل تاج محمود قمر کو سب ڈویژنل دفاتر میں صارفین کی درج ہونے والی شکایات کی چیکنگ کا ٹاسک دیدیاہے۔ ایڈیشنل ایکسین اے ٹی بی ملتان سرکل تاج محمود قمر نے صارفین کی آن لائن اور واک اِن درج ہونے والی شکایات کی چیکنگ اور ازالہ کی مانیٹرنگ کے لئے منظور آباد، غلہ منڈی، ممتازآباد، بوسن روڈاور حسن آبادسب ڈویژنوں میں شکایات مراکز کا دورہ کیا۔ پانچوں سب ڈویژنل دفاتر میں شکایات رجسٹرز کی چیکنگ کی اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ موسم گرما میں صارفین کی بجلی بندش کی شکایات زیادہ ہونے کی وجہ سے لائن سٹاف کو تینوں شفٹوں میں الرٹ رکھاجائے تاکہ بجلی فراہمی میں تعطل کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائے۔ صارفین کا مکمل ڈیٹا رجسٹر میں درج کیاجائے اور شکایات کا ازالہ ہونے تک رابطہ میں رہاجائے۔ ایس ڈی او منظور آبادسب ڈویژن محمد اکرام سیال، ایس ڈی او غلہ منڈی سب ڈویژن سلمان سعید وینس، ایس ڈی او ممتازآباد سب ڈویژن رانا عبدالقیوم،ایس ڈی او بوسن روڈسب ڈویژن محمد بلال شیخ اور ایس ڈی او حسن آبادسب ڈویژن شکیل پاشا نے ایڈیشنل ایکسین اے ٹی بی کو سب ڈویژنل کمپلینٹ سنٹرز کے دورے کے موقع پر بریفنگ دی۔

Daily Askar

Comments are closed.