ملتان چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو انجینئر محمد اصغر گھلو نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک ریکوری کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیازآپریشن کئے جائیں اور عدم ادائیگی پر کنکشنز بغیر کسی رعایت منقطع کئے جائیں۔

ملتان
چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو انجینئر محمد اصغر گھلو نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک ریکوری کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیازآپریشن کئے جائیں اور عدم ادائیگی پر کنکشنز بغیر کسی رعایت منقطع کئے جائیں۔وہ میپکو ڈی جی خان سرکل کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی،ٹیوب ویل اور کمرشل نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اُتارے جائیں اور بلوں کی ادائیگی تک بجلی کسی صورت بحال نہ کی جائے۔ انہوں نے تمام ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ گھریلو، کمرشل، ٹیوب ویل اور صنعتی نادہندہ صارفین کی بیچ وائز فہرستوں پر روزانہ مہم چلائی جائے اور شام کو رپورٹ ہیڈکوارٹر بھجوائی جائے۔سرکاری اداروں /محکموں سے بلوں کی وصولیاں کروانے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیاجائے۔انہوں نے ڈی جی خان سرکل کے زیر انتظام تمام ڈویژنوں کی ماہانہ اور پروگریسوریکوری کا جائزہ لیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکوڈی جی خان سرکل ملک خورشید احمدنے سرکل کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پرتمام افسران موجودتھے۔

Daily Askar

Comments are closed.