ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے رواں ماہ میں جنوبی پنجاب میں 618صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے رواں ماہ میں جنوبی پنجاب میں 618صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔8لاکھ18ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر2 کروڑ49 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔45بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق یکم تا16جو ن2023 ء کے دوران ملتان سرکل میں 90 بجلی چوروں کو2762610روپے جرمانہ عائد کیاگیااور2مقدمات کا اندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 140بجلی چوروں کو2640455روپے جرمانہ عائد اور7مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں 45صارفین کو 2306040روپے جرمانہ عائد اور دو مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 35صارفین کو 1318547روپے جرمانہ عائد اور دو مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 36صارفین کو1603625روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 119صارفین کو2239110 روپے جرمانہ عائداوردو ایف آئی آرز درج،مظفرگڑھ سرکل میں 73 صارفین کو1999558روپے جرمانہ عائداور9ایف آئی آرز درج، بہاولنگر سرکل میں 25بجلی چوروں کو1067000روپے جرمانہ عائد اور7 ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 55صارفین کو 6554027 روپے جرمانہ عائدکیاگیااور 12مقدمات کا اندراج ہوا۔
Comments are closed.