نادرا دفتر شہر سے باہر منتقل کرنے کے ارادے، انچارج کی من مستیاں، نادرا دفتر کیلئے جگہ ٹائون کمیٹی کے احاطے میں دی گئی، شراب کے گتے کے قریب بنانے کے اطلاعات۔
لاڑکانہ (رپورٽ: ذوالفقار علی میرانی): نادرا دفتر شہر سے باہر منتقل کرنے کے ارادے، انچارج کی من مستیاں، نادرا دفتر کیلئے جگہ ٹائون کمیٹی کے احاطے میں دی گئی، شراب کے گتے کے قریب بنانے کے اطلاعات۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) دفتر ڈوکری جو کہ گذشتہ دس سے زائد برس سے ٹائون کمیٹی کے احاطے میں قائم ہے، اچھی طرح کام کر رہا ہے، گذشتہ برس کی زوردار برسات کی باعث وہ دفتر ڈیمیج ہوا تھا، اس کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ڈوکری نے دفتر کیلئے سوشل ویلفیئر آفیس ڈوکری میں جگہ دی تھی، ڈیمیج دفتر نادرا کا ٹینڈر بھی وہیں جگہ پر تعمیر کیلئے سامنے آیا ہے لیکن انچارج اپنی من مستیاں جاری رکھتے ہوئے دفتر کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی سزاش میں مصروف دکھائی دے رہا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے، جہاں نچارج دفتر تعمیر کروانا چاہتا ہے وہاں شراب کا گتہ بھی ہے، جس سے صاف صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ لوگوں کو صاف ستھرا ماحول چاہیے، پہلے بھبی یہی انچارج بھار رشوت کے عیوض ڈپلیکیٹ کمپیوٹرائیزڈ قومی شناختی کارڈ بنوانے میں ماہر اور یہاں سے ٹرانسفر ہو چکے تھے اب وہ عوام سے سہولیات چھیننے کی سازش کر رہے ہیں، لوگ بالخصوص خواتین اٹیسٹیڈ کیلئے تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد افسران کے پاس آئیں گےے، کیا یہ نادرا چیئرمین اور حکومت کی ذؐہ داری ہے کہ وہ عوام کو سہولیات دینے کے بجائے ان کو تکالیف اور مشکلات میں ڈالیں، شہریوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے وزارت داخلا سیکریٹری وزارت داخلا اور چیئرمین نادرا سے درخواست کی ہے کہ وہ نوٹیس لیکر شہر سے منتقل ہونے والے نادرا دفتر کیلئیے سوچ کر شہر مین ہی نادرا دفتر کی تعمیر کروائیں تاکہ عوام باآسانی سدے اپنے لئے قومی شناختی کارڈ بنوائیں دیگر احتجاجات، اے پی سیز اور اپیلیں درج کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments are closed.