ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم، سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کی ہدایات پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ اور ایس پی ٹریفک سٹی کی زیر نگرانی میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کوئٹہ پر مشتمل ٹیم نے این اے۔25 اور این اے 50 نیشنل ہائی وے پر کاروائی کرتے ہوئے بغیر ڈرائیونگ لائسنس ، ضروری کاغذات اور روٹ پرمٹ کی عدم موجودگی پر 72 مسافر بردار اور مال بردار گاڈیوں کا چالان کئے
کوئٹہ 17جون۔ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم، سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کی ہدایات پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ اور ایس پی ٹریفک سٹی کی زیر نگرانی میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کوئٹہ پر مشتمل ٹیم نے این اے۔25 اور این اے 50 نیشنل ہائی وے پر کاروائی کرتے ہوئے بغیر ڈرائیونگ لائسنس ، ضروری کاغذات اور روٹ پرمٹ کی عدم موجودگی پر 72 مسافر بردار اور مال بردار گاڈیوں کا چالان کئے جبکہ 32 گاڈیوں سے سرچ لائٹس اتار دیئےگئے۔ اس کے علاؤہ 2گاڈیوں کو کاغذات اور پرمٹ نہ ہونے کی صورت میں بند کردیا گیا۔ دوران کارروائی تمام لانگ روٹ گاڈیوں کے ڈرایوروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے خون کا ٹیسٹ ایس ایس پی ٹریفک افس سے جلد کراکے گاڈی میں رکھیں بصورت دیگر خون کا ٹیسٹ نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ تمام اقدامات قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام اور مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے سلسلے میں کئے جارہے ہیں۔لہذا بس مالکان مسافروں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اپنی گاڈیوں کی کنڈیشنز،ڈرئیوروں کی صحت،اور سپیڈنگ کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری تھوڑی سی لاپرواہی اور غفلت بڑے حادثے کا سبب ہوسکتے ہیں۔لہذا دوران سفر غیر ضروری رفتار سے گریز کرتے ہوئے قوانین کا احترام کریں۔انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔تاکہ مسافروں کی حفاظت کر یقینی بنائی جاسکے۔مال بردار گاڈیوں کے مالکان اور ڈرائیور حضرات تیز اور اضافی لائٹس سے اجتناب کریں کیونکہ رات کے اوقات میں تیز لائٹس کی وجہ سے سامنے سے آنے والی گاڈیوں کو شدید پریشان اور اکثر حادثات بھی پیش آتے ہیں۔
Comments are closed.