سبی اور اس کے مصافات میں زلزلے کے جھٹکے

 

گنداواہ نمائندے برروچیف محمد نعیم بلوچ کے رپورٹ کے مطابق
*سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے-*

سبی اور اس کے مصافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر 34 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

چین نے زلزلہ آنے سے پہلے کچھ سیکنڈز میں وارننگ دینے والا بڑا سسٹم تیار کرلیا

زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف آگئے ۔

انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.