پاکستان ریلویز کی ملکی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت، یہ نقل و حمل کا سستا،تیز اور ماحول دوست ذریعہ ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

2

پاکستان ریلویز کی ملکی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت، یہ نقل و حمل کا سستا،تیز اور ماحول دوست ذریعہ ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان ریلویز ملکی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،یہ نقل و حمل کا سستا،تیز اور ماحول دوست ذریعہ ہے،ریکوڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز کے شعبے کی ترقی اور علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکوڈک تک توسیع سے متعلق منگل کو ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں مستقبل کی کارگو اور نقل و حمل کی ضروریات کے پیش نظر پاکستان ریلویز کی ترقی بشمول ایم ایل۔ ون اور ایم ایل۔3 کی اپ گریڈیشن بارے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے 2028 تک ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ریلوے کی اپ گریڈیشن اور ترقی کے لیے فائنانسنگ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی پاکستان ریلویز کی ترقی اور اس کی ریکو ڈک تک توسیع کے لیے درکار فائنانسنگ کے حوالے سے ٹھوس تجاویز پیش کرے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ریلویز ملکی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ریلویز نقل و حمل کا ایک سستا،تیز اور ماحول دوست ذریعہ ہے،ریکوڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز شعبے کی ترقی ہو گی اور علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر بحری امور جنید انور چوہدری، وزیر ریلویز حنیف عباسی، وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.