وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی ملاقات، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان و سرحدی امور سے متعلق گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
Comments are closed.