سیکرٹری اطلاعات عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن محمد نور کھیتران نے اج یہاں مرک 1122کا تفصیلی دورہ کیا

2

کوئٹہ 18 جون: ـسیکرٹری اطلاعات عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن محمد نور کھیتران نے اج یہاں مرک 1122کا تفصیلی دورہ کیا- اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مرک ذوالفقار جتوئی نے انہیں مرک 1122 کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرایا اس دوران ڈائریکٹر آپریشن مرک ریاض رئیسانی اور دیگر سینیئر افسران سمیت ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سعید احمد شاہوانی بھی موجود تھے اس موقع پر سیکرٹری اطلاعت عمران خان نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب سے اس اہم ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے صوبے کی شاہراہوں پر کسی بھی حادثے کی صورت میں زخمیوں کو فوری طور پر فرسٹ ایڈ دےکر قیمتی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی خوش ائند ہے کہ اس اہم ادارے نے اپنے قیام کے مختصر عرصے میں پورے صوبے میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل مرک 1122محمد ذوالفقار جتوئی نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے 8اٹھ اہم شاہراہوں پر فوری طور پر میڈیکل ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کے لیے 31 مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چھ سالوں میں 72 ہزار حادثات میں 96 ہزار زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے علاوہ ازیں خضدار اور ژوب کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم ٹراماسینٹر کو مکمل فعال کیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت بلوچستان نے مستقبل عنقریب میں جنرل ایمرجنسی اور زچہ بچہ کی بہتر اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بے نظیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے تمام ایمبولنسز کو جدید ایمبولینس سروسز فراہم کر کے مرک1122کے دائرہ اختیار میں لا رہی ہے اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب سے اس اہم ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے متحدہ شاہراہوں پر کسی بھی حادثہ میں زخمیوں کو فوری طور پر علاج اور فرسٹ ایڈ دے کر قیمتی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی خوش ائند ہے کہ مرک 1122 نے اپنے قیام کے مختصراً عرصے میں پورے صوبے میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.