ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا- ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین،ڈی ای او فیمیل میمونہ فہیم ڈی ڈی او غلام رسول کاکڑ، ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ، فیمیل میمونہ فہیم، ڈی ڈی او غلام رسول کاکڑ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ، ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب، جی ٹی اے کے صدر محمد نور دمڑ،،فیض اللہ خلجی، یونیسف کے نمائندے فدا حسین پانیزئی، آر ٹی ایس ایم بدرالدین نے شرکت کی اجلاس میں تمام ڈی ڈی اوز نے ماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ پیش کیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام نئے فنکشنل ہونے والیاسکولوں کی بروقت وزٹ کریں اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،تمام ڈی ڈی اوز ایس بی کی اساتذہ کی حاضری ویریفیکشن رپورٹ پیش کریں غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں معیاری تعلیم کوفروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.