ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈی ایس ایم نثارا حمد،ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین،اکاونٹس افسر عبدالغنی پانیزئی،ڈرگ انسپکٹر میوند خان، ہیلتھ افسر عبداللہ خان نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ صحت کو فعال کرنے کے لیے مختلف فیصلے کئے گئے ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرزاور ملازمین کو مکمل الرٹ کرنے کیا جائے اورمکمل طور پر ڈیوٹی کی پابندی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر زیارت زکائاللہ درانی نے نے کہا تمام ڈاکٹرزاورمددگار سٹاف ہسپتالوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور دکھی انسانیت کی خاطر مریضوں کا بروقت علاج کریں، عوام کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیں عوامی شکایات پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے صحت جیسے اہم شعبے کی فعالیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس سلسلے جو حکومتی وسائل ہے ان کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
Comments are closed.