صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں کے ضمنی انتخابات کیلئے تعینات ڈی ۔آر۔اوز سے حلف لیا
کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر (ضلع کوئٹہ کے علاوہ) ضمنی انتخابات کیلئے تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے بدھ کے روز حلف لیا۔


اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ وہ غیر جانبدار،شفاف ، اور منصفانہ انتخابات کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
Comments are closed.