اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 

▪️اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

▪️4 کاروائیوں میں 16کلو منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔

▪️ایم 1موٹر وے اسلام آباد پر خیبر کے رہائشی ملزم سے 4کلو 800 گرام چرس برآمد۔

▪️اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز نمبر PK-287 کے ذریعے بحرین جانے والا پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار۔

ملزم کے ٹرالی بیگ سے 2کلو 442گرام چرس برآمد۔

▪️حیدرآباد پر واقع بولیوارڈ مال کے بالمقابل ٹھٹھہ کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 4 کلو چرس برآمد۔

▪️سونا خان چوک کوئٹہ کے قریب کاروائی میں کوئٹہ کے رہائشی ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 5 کلو چرس برآمد۔

▪️تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

*ترجمان اے این ایف*

Daily Askar

Comments are closed.